خطرناک راستہ،خوبصورت منزل

Home/Learn/خطرناک راستہ،خوبصورت منزل

خطرناک راستہ،خوبصورت منزل

در حقیقت جنت کا ایک ہی راستہ ہے

’’اے خسرو! عشق کا دریا عجیب سمتوں میں چلتا ہے، اس میں جو بھی کودتا ہے ڈوب جاتا ہے۔ اور جو اس میں ڈوب جائے وہی اسےعبور کرتا ہے۔‘‘ امیر خسرو

جنت کا صرف ایک راستہ ہے،  اور وہ  جہنم سے ہو کر گزرتا ہے۔

اگر ہم جنت میں  جانا  چاہتےہیں تو ہم جہنم کے بیچوں بیچ آگ کی گہری وادی پر بنے انتہائی باریک اور مشکل ترین پل پر سے ضرور گزرنا ہوگا  ۔

لیکن بہت سے لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر وہ اس پل کو کراس کرنے کا خطرہ مول نہ لیں تو اس طرح وہ خود کو محفوظ رکھ سکتے ہیں ، لیکن اس کے برعکس ہماری تمام تر خواہشات جن کا حصول ہمارے لیے کسی خواب سے کم نہیں وہ  تو پل  کے  اس پار موجود ہیں۔ یہ صرف اسی زندگی کا سچ نہیں بلکہ یہ ایک حقیقت ہے کہ اگر آپ کو یہ یقین ہو کہ آپ کا مستقبل بہتر ہوگا تو  آپ کا یقین آپ کو اس بات پر اکسائے گا کہ آپ اس پل کو عبور کریں۔ اسے عبور کرتے ہوئے گرمی کی شدت بھی محسوس ہوگی، بہت سے لوگ عبور کرنے میں ناکام بھی ہونگے لیکن  کامیاب صرف   وہی ہونگے جو ان تمام تر خطرات کو بالائے طاق رکھتے  ہوئے  اس جنت کی طرف پیشقدمی کریں  گے۔

اگر آپ پل کی صرف  ایک جانب کھڑے خود کو محفوظ تصور کرتے رہیں اور قدم بڑھانے  کا بالکل نہ سوچیں تو چند ایک راز ایسے ہیں جنھیں جان کر آپ کی ہمت بندھے گی اور آگے قدم اٹھانے پر رضامند ہو سکتے ہیں۔  مثلاً:

اگر آپ اپنے اندر موجود اس خوف  کا مقابلہ کرنے کی سکت نہیں رکھتے جو آپ کو آگے بڑھنے  سے روک رہا ہے تو یہ ایک حقیقت  ہے کہ آپ ابھی سے جہنم میں  ہیں۔لہذا کوشش کرنے سے کچھ بہتر ہونے کا امکان زیادہ ہے۔

ذرا تفکر کریں کہ یہ پل جتنا برا دکھتا ہے اتنا برا ہے نہیں، آپ چند قدم  آگے بڑھا کر اسے عبور کرنے کی کوشش تو کریں  یہ پل آپ کے لیے انتہائی مختصر اور آسان  ثابت ہوگا۔

اور پل کے نیچے جو آگ نظر آ رہی ہے  اس کا  تو کام ہی سنار کی  آگ کی  طرح ہے  کہ جو بھی اس سے ہو کر گزرتا ہے وہ آگ اسے مزید نکھار کر باہر نکالتی ہے۔

2020-10-14T16:23:24+00:00 Learn|