زبانی بدسلوکی کرنے والے کتے

Home/Learn/زبانی بدسلوکی کرنے والے کتے

زبانی بدسلوکی کرنے والے کتے

آپ کے ذہن میں اس وقت بہت سے لوگ آرہے ہوں گے جو کہ اس وزن پر پورے اترتے ہوں گے اور یہ بات ان میں سے بہت سے افراد کے لیئے شایدٹھیک بھی ہو۔

اس مضمون کو لکھنے کا مقصد اس وقت خاص طور پر ان لوگوں کی طرف اشارہ کرنا تھا جو اپنی نادانی میں اس حرکت کا ارتکاب کرتے رہتے ہیں۔ اس کی بہترین مثال وہ باپ ہیں جن سے جب ماں کسی بچے کی شکایت کرتی ہے اور سرزنش کرنے کو کہتی ہے تو باپ بنا سچ کو جانے بچے کو گرما گرم باتیں سنا کر بہت اچھا محسوس کرتے ہیں۔ ایسے ہی کبھی ہمارے بہت ہی بھروسہ مند دوست یا قریبی رشتہ دار جب کسی اور کو قابو کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے بہت ہی ہمدردانہ اپیل کی جاتی ہے کہ وہ ایسا کر رہا ہے اس کو جا کر سمجھائیں اور ہم اپنی دانست میں ایک اچھا کام کرنے نکل پڑتے ہیں بالکل اس کتے کی طرح جو اپنے مالک کے کہنے پر دم ہلانا چھوڑ کر اور کبھی چھوڑے بنا کسی پر بھی حملہ کردیتا ہے۔

جیٗیں اور جینے دیں۔

اگر آپ خود بھی اس صورتحال کا شکار ہیں اور جاننا چاہتے ہیں کہ اس صورتحال سے کیسے بچا جائے تو مندرجہ ذیل باتیں آپ کی مدد کرسکتی ہیں

 

ہر انسان کو اپنی زندگی جینے کا حق ہے۔جب تک کہ کوئی کسی دوسرے کے حق پر ڈاکہ نہ ڈالے۔

 

ہمارے بچے ہمارے گھروں میں مہمان کی طرح ہیں، ان کا اکرام کیجیئے

 

اگر کوئی بات کسی سے کرنی بھی پڑے تو صحیح غلط کی بحث میں پڑنے یا منوانے کی بے سود کوشش سے بہتر ہے کہ دوسرے کا نقطئہ نظر سنیں اور اپنا پیش کردیں۔

اور ہاں

ان لوگوں سے بچیں جو آپ کو کتوں کی طرح استعمال کرتے ہیں۔

2020-10-14T15:57:05+00:00 Learn|