شیر اور ڈر

Home/Life/شیر اور ڈر

شیر اور ڈر

آج سے تقریبا ربع صدی پہلے یہ پروگرام ٹی وی پر دیکھا تھا مگر سبق کچھ ایسا تھا کہ بھولتا ہی نہیں۔

ایک باپ اپنے بچے کو مارشل آرٹس کی تربیت دے رہا تھا۔ وہ اپنے بچے کو ایک غار کے منہ پر لے جاتا ہے۔ بچہ اندر دیکھتا ہے تو وہاں کچھ شیر اور ان کے بچے موجود تھے۔ ایک شیر غار کے منہ کی طرف دیکھ کر غرانے لگتا ہے۔ بچہ گھبرا کر پیچھے ہونے لگتا ہے  تو باپ اس کو پکڑ کر اپنی جگہ پر جما دیتا ہے اور بچہ کو سمجھاتا ہے کہ تمہیں پتا ہے کہ شیر کیوں غرا رہا ہے؟۔ کیوں کہ یہ بھی تم سے اتنا ہی ڈر رہا ہے جتنا کہ تم اس سے۔

2018-07-17T20:21:00+00:00 Life|