(عمران گھانگرو اور اویس شیخ صاحب (اخلاق

Home/Life/(عمران گھانگرو اور اویس شیخ صاحب (اخلاق

(عمران گھانگرو اور اویس شیخ صاحب (اخلاق

ویسے تو ہر انسان میں مزاج کے سارے ہی رنگ ہوتے ہیں مگر کوئی ایک رنگ دوسروں سے زیادہ نمایاں ہوتا ہے اور بسا اوقات وہی اس کی پہچان بھی ۔ کوئی غصہ کا تیز ہے تو کوئی متحمل مزاج ہے وغیرہ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں کچھ ساتھیوں کے ہمراہ سفر میں تھا۔ جہاں پڑاؤ کیا کچھ مقامی لوگوں سے گفت و شنید ہوئی۔ ایک صاحب کہنے لگے میرا والسال صرف ایک بار جانا ہوا، وہاں ایک ڈاکٹر صاحب ملے تھے مجھے نام تو یاد نہیں مگر ان کے اخلاق بہت اعلیٰ تھے۔ آپ شاید انہیں جانتے ہوں (سبحان اللہ! کیا پہچان ہے)۔  میں مسکرانے لگا کہ جیسے پہلے عرض کیا کہ ہر شخص کی شخصیت کا ایک پہلو زیادہ نمایاں ہوتا ہے اور والسال میں رہنے والے دو ڈاکٹر ایسے ہیں کہ آپ ان سے ملیں تو وہ آپ کے ذہن پر اپنے اخلاق کی وجہ سے ایک انمٹ نقش چھوڑ جاتے ہیں ۔

میں خوش قسمت ہوں کہ ان حضرات نے مجھے اپنے حلقۂ احباب میں شامل کر رکھا ہے وگرنہ سچ تو یہی ہے کہ اخلاق کے زینے پر چڑھنے کی مشقت سوچ کر ہی پاؤں تھکتے ہیں۔

2018-06-05T00:55:46+00:00 Life|