مسٹر سٹیورٹ

Home/Life/مسٹر سٹیورٹ

مسٹر سٹیورٹ

سرجری کی دنیا میں میرے پہلے چند اساتذہ میں سے ایک تھے۔ ایک اچھے کامیاب سرجن کی ہی شخصیت رکھتے تھے۔ ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ ایک دن ایکس رے پڑہنا سکھا رہے تھے۔ مجھے کچھ سمجھ میں نہیں آیا تو میں نے ایکس رے کے قریب ہونے کے لیئے قدم بڑہایا۔ مسٹر سٹیورٹ نے سمجھایا کہ ایک قدم آگے  بڑہانے کی بجائے ایک قدم پیچھے ہٹائو تاکہ کچھ حصے تمہیں زیادہ واضح نظر آئیں۔ میں نے ایسا ہی کیا۔ نتیجہ میری توقع سے الگ مگر حقیقت کے ذیادہ قریب تھا۔

انہی دنوں ایک ڈاکیومینٹری دیکھنے کو ملی جس نے مسٹر سٹیورٹ کی بات کو مزید تقویت دی۔ یہ واسٹاک جھیل کے بارے میں تھی۔ صدیوں پرانی جھیل جو برف کی گہری تہہ کے نیچے چھپی تھی۔ اس کی درہافت کی تصدیق صرف خلا میں جانے کے بعد ممکن ہو سکی۔

پھر ایک اور در کھلا جو قریبی رشتوں اور تعلقات سے متعلق تھا۔ یہ سب بھی صرف فاصلہ بڑہانے کے بعد ہی صاف نظر آتے ہیں۔

ذاتی مشکل میں پرایا مشورہ بھی ایک صورت تھی جہاں اس بات کا جاننا بہت کام آیا۔

قربتوں کی بات اپنی جگہ اور فاصلوں کی خوبصورتی اپنی جگہ۔

2018-08-13T14:58:15+00:00 Life|