مسٹر مسکرافٹ

Home/Life/مسٹر مسکرافٹ

مسٹر مسکرافٹ

سینیئر سرجن تھے۔ کم گو تھے۔ رعب دار شخصیت کے مالک تھے۔ ان سے دو بہت اہم باتیں سیکھنے کو ملیں۔ ایک یہ کہ وہ اپنے ہر مریض کے نوٹس نہایت اطمینان سے پڑہتے تھے۔ شاید اس کی وجہ ان کی شخصیت کی گہرائی تھی۔

لندن کے ایک وکیل کے دفتر میں جانا ہواتو وہاں اس کی دیوار پر لکھا تھا

Devil is in the detail. 

یوں بات سمجھ آگئی۔

دوسری بات اس دن سیکھنے کو ملی جب ایک نرس نے ان کے ایک مریض کی ای سی جی ان کو پڑہنے کے لیئے دی جو انہوں نے اسے یہ کہہ کر واپس کر دی کہ میں  اسے پڑہنے کا دکھاوا کرنا چھوڑ چکا ہوں۔ اسے کسی جونیئر ڈاکٹر کو دے دیا جائے جو یقینا اسے بہتر پڑھ سکتا ہے۔ 

اس اخلاقی جراٗت کا مظاہرہ کرنا یقینا آسان نہیں۔ اپنی انا کو اپنے معاملات سے جدا رکھنا ایک مشکل کام ہے۔ 

2018-07-13T05:02:01+00:00 Life|