مسٹر ٹوکوویچ

Home/Life/مسٹر ٹوکوویچ

مسٹر ٹوکوویچ

ایک نہایت ہی شائستہ انسان۔دل کی سرجری کرتےمگر خود ایک نرم اور خوبصورت دل رکھتے تھے۔  میں خوش قسمت ہوں کہ  کچھ عرصے ان کے ساتھ کام کرنے کا موقعہ ملا۔

انھوں نے چند ماہ میں بہت کچھ سکھایا اور آگے بڑھنے میں بہت مدد کی۔ میں نے جہاں ان سے سرجری سیکھی وہیں بڑاآدمی جسے عرف عام میں لیڈر کہا جاتا ہے اس کی کچھ صفات بھی دیکھنے کو ملیں۔

وہ ہمیں پہلے آپریشن کے لیئے تیار کرتے اور آپریشن کرنے کا لباس پہننے میں ہماری مدد کرتے۔ یہ کام عموما نرس کا ہوتا ہے۔ بات یہاں تک رک جاتی تو ٹھیک تھا مگر حیرت اس دن ہوئی جب میں ایک دن تھیٹر ذرا لیٹ پہنچا تو دیکھا کہ مسٹر ٹوکوویچ  ہمارے ایک کولیگ نے لاپرواہی سے جو پانی پھیلایا تھا وہ صاف کر رہے ہیں۔ میں نےانہیں کبھی بھی کسی بھی قسم کا شکوہ کرتے کبھی بھی نہیں دیکھا۔

ایک سرجن کولیگ کہا کرتا تھا کہ اچھے گھر سے ہونےکا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ گندگی اور بکھری ہوئی چیزوں کی صفائی کیے بغیر بیٹھا نہیں جاتا۔

2018-07-16T20:04:13+00:00 Life|