About Me

Home/About Me
About Me 2018-07-17T19:56:43+00:00

محمد ندیم اشرف

اس بلاگ کی کہانی

سونے سے پہلے کہانی سننا ہر بچے کاحق ہے۔ ایک باپ کی حیثیت سے میں نے بھی اس فرض کو وقتا فوقتا ادا کرنے کی کوشش کی۔ ایک ایسے ہی موقع پر میرے بیٹے نے فرمائش کی کہ یہ سب واقعات اور کہانیاں جو میں انہیں سناتا ہوں ان کوایک کتاب کی شکل دی جائے۔ میں نے بات کو آسان بنانے کی غرض سے کہا کہ یہ سب باتیں کسی نا کسی طور سے شہاب نامہ میں لکھی ہوئی ہیں لہذا انہیں دوبارہ لکھنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مگربات بن نہیں پائی۔ اس نے شہاب نامہ پڑہنے کی حامی بھرنے کے ساتھ ساتھ مجھ سے لکھنے کی ضد بھی میرے حامی بھر لینے تک جاری رکھی۔

گذارش آپ سے بھی یہی ہے کہ اگر آپ نے شہاب نامہ پڑھ رکھی ہے تو بہترہوگا کہ اسے ہی دوبارہ پڑھ لیں اور اگر آپ اردو زبان پڑھ سکتے ہیں اور آپ کو شہاب نامہ پڑہنے کا موقع نہیں ملا ہے تو آپ کے لیئے مناسب ہے کہ پہلے اس طرف توجہ کریں۔

فلسفہ حیات

Only dead fish swim with the stream.